خطے میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کا کردار خوش آئند ہے۔ فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خطے میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کا مصالحانہ کردار خوش آئند ہے۔ فردوس عاشق اعوان
خطے میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کا مصالحانہ کردار خوش آئند ہے۔ فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:  معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور خطے میں امن کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مصالحانہ کردار خوش آئند ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جس پر زور طریقے سے دنیا میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا، قوم کو اس پر فخر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عالمی برادری یکطرفہ بھارتی اقدامات اور کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کررہی ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے بھارتی دعوے کی نفی ہوئی کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے۔ بھارت یکطرفہ اقدامات سے حقائق تبدیل کر سکتا ہے اور نہ ہی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان  بھارتی ناانصافیوں اور کشمیریوں پر ظلم کا مقدمہ ہر فورم پر پیش کرتا رہے گا۔ ہم ہر فورم پر بھارت کو اس کے ظلم و بربریت کا آئینہ دکھائیں گے۔حق خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔ آزادی کی صبح تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیئے:آؤ سیاست کریں کی نئی قسط، پی پی اور ن لیگ نے مولانا سے ہاتھ کردیا۔ فردوس عاشق اعوان

اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مقبوضہ جموں و  کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے بیان کا  خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ  مسئلہ کشمیر اقوام کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

مزیدپڑھیئے: فردوس عاشق اعوان کا مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے بیان کا خیر مقدم

Related Posts