کورونا سے بچاؤ کیلئے فردوس عاشق اعوان کی گلے ملنے سے گریز کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کورونا سے بچاؤ کیلئے شہریوں کو گلے ملنے اور مصافحے سے گریز کی ہدایت کی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رواں برس عید کے موقعے پر کوئی جلسے جلوس اور میٹنگز منعقد نہیں ہوں گی۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سیاستدانوں کو عید کے موقعے پر ری یونین پارٹیوں، عید ملن پارٹیوں اور ہر قسم کے اجتماعات سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں کوئی پارٹی اور روایتی پپیاں اور جپھیاں نہیں ڈالی جائیں گی۔ 

فردوس عاشق اعوان کی طرف سے مصافحے اور بوس و کنار سے اجتناب کا یہ بیان حکومتِ پنجاب کی طرف سے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عید کی خوشیوں کا مزہ غارت کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پنجاب کے تاریخی شہر سیالکوٹ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ عوام نے معاونِ خصوصی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا پر 6 روز قبل وائرل ہونے والی ویڈیو میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ سونیا صدف پر ناراض نظر آئیں۔

مزید پڑھیں:  اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ سے تلخ کلامی، فردوس اعوان ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں

Related Posts