اسد عمر کا سندھ حکومت سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے، اسد عمر
ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے، اسد عمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے سندھ حکومت سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جو قدیم گوٹھوں پر قابض ہورہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ہمیں تشویشناک خبریں مل رہی ہیں کہ سندھ کے قدیمی گوٹھوں میں دہایئوں سے رہنے والے لوگوں کی زمین پر قبضہ کیا جارہا ہے۔

وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ الزام ہے کہ قبضے سندھ حکومت اور بحریہ ٹاؤن باہمی اشتراک سے کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کو فوری وضاحت کرنی چاہئے۔ اگر حقیقت ہے تو تمام ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ رواں برس اگست سے گرین لائن میٹرو بس سڑکوں پر دوڑنے لگے گی جبکہ اسی برس سرکلر ریلوے کی بحالی بھی مکمل ہوجائے گی۔

گزشتہ ماہ وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا کہ رواں سال کراچی میں گرین لائن بس سروس اگست سے شروع ہوجائے گی۔ محمود آباد، گجر نالہ اور اورنگی نالہ کی صفائی کا کام جولائی میں مکمل ہوگا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں گرین لائن میٹرو بس سروس اگست سے شروع ہوگی۔اسد عمر

Related Posts