ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں سخت، سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ آج سے بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ضلع وسطی میں کورونا کی روک تھام کیلئے مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کراچی، ضلع وسطی میں کورونا کی روک تھام کیلئے مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ آج سے بند کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ کوئٹہ میں بین الصوبائی اور پبلک ٹرانسپورٹ، کاروباری سرگرمیوں اور ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کاروبار کھولنے پر پابندی عائد ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 16 مئی تک تمام مارکیٹیں بند کردی گئیں۔ ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی آج سے نافذالعمل ہے۔

شہری ہنگامی صورتحال میں ایک جگہ سے دوسری جگہ آمدورفت کیلئے نجی گاڑیوں کا استعمال کرسکیں گے جن میں کورونا ایس او پیز کے تحت آدھی نشستیں خالی رکھنا ہوں گی۔ اشیائے ضروریہ کی خریدوفروخت کی اجازت دے دی گئی۔

گروسری، دودھ دہی کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔ ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو ہوم ڈیلیوری اور ڈرائیو تھرو سروس کی اجازت ہوگی۔ عوام کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کی روضۂ رسول ﷺ پر حاضری، وطن کیلئے دُعائیں

Related Posts