گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو، فردوس عاشق اعوان نے الزامات کی تردید کردی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dr Firdous Ashiq Awan lashes out at PDM

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے دور میں وزیر اعظم کی سابق معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد الزامات کی تردید کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ براہِ کرم ایسے بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کریں، کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

جیل میں عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔شاہ محمود قریشی

ٹوئٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ ایک ایسا جرائم پیشہ گروہ تھا جو 3 کے گروپ میں گھروں میں کام کرتے ہیں اور چوریاں کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔ہم نے ان کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔

پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم نے ان کے خلاف اسلام آباد تھانے میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ درخواست کے دوران یہ پتہ چلا کہ اس گروپ کے خلاف پہلے بھی چوری کی ایف آئی آر درج ہے۔ ہمارے میڈیا کو ایسی قیاس آرائی سے قبل ہم سے مؤقف لے لینا چاہئے۔ 

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان کو ایک خاتون کو گالیاں دیتے اور اس پر ہاتھ اٹھاتے ہوئے جبکہ اس دوران ایک شخص کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف گفتگو کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ 

Related Posts