او آئی سی کی گولڈن جوبلی تقریبات، فردوس عاشق اعوان سعودی عرب روانہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹھٹھرتی سردی میں کارکنوں کو بھی مولانا والا بستر دیا جائے۔فردوس عاشق اعوان کی تجویز
ٹھٹھرتی سردی میں کارکنوں کو بھی مولانا والا بستر دیا جائے۔فردوس عاشق اعوان کی تجویز

اسلام آباد :وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات جدہ میں او آئی سی کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

معاون خصوصی اطلاعات او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور سعودی وزیر خارجہ کی دعوت پر گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کررہی ہیں۔

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بطور بانی رکن پاکستان نے او آئی سی میں ہمیشہ فعال اور متحرک کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں :توہینِ عدالت کیس میں وفاقی وزیر غلام سرور اور فردوس عاشق اعوان کی معافی قبول

انہوں نے کہا کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ناروے جیسے بد قسمت اور افسوس ناک واقعات ، مقبوضہ جموں کشمیر کی حالیہ سنگین صورتحال اور بابری مسجد کے حوالے سے مسلمانوں کے حقوق پر ڈاکہ اور ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے عمل کیخلاف آواز اٹھاؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے ساتھ جڑا بیانیہ دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے تمام اسلامی ممالک کو جامع مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلام کا حقیقی اور روشن چہرہ دنیا بھر میں روشناس کرانا ہے۔

Related Posts