کامیاب جوان : قرض حاصل کرنے والے نوجوانوں کو فردوس عاشق اعوان کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کامیاب جوان : قرض حاصل کرنے والے نوجوانوں کو فردوس عاشق اعوان کی مبارکباد
کامیاب جوان : قرض حاصل کرنے والے نوجوانوں کو فردوس عاشق اعوان کی مبارکباد

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ”کامیاب جوان پروگرام“ کے تحت قرض حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام مستقبل کے معماروں کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کامیاب جوان پروگرام کو نوجوانوں کی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرضوں کی فراہمی کا آغاز وزیر اعظم عمران خان کے نوجوانوں سے کیے گئے عہد کی پاسداری ہے۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاکھوں نوجوانوں کی قرض کے حصول میں دلچسپی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے جبکہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت تمام قرض میرٹ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کامیاب جوان پروگرام نئے پاکستان کا عملی اظہار ہے جبکہ وزیر اعظم کا یقین ہے کہ قوم میرٹ کو فروغ دے کر فلاح اور ترقی حاصل کرسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں نوجوان طبقے کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ پروگرام کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کو فروغ دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروباری نوجوانوں کو اس پروگرام کے تحت ترقی کے مواقع میسر آئیں گے جبکہ حکومت ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے مشن پر کاربند ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔

 انہوں نے گزشتہ روز کہاکہ پاکستان میں غریب اور عام شہریوں کو اپنے گھر کی چھت کا تحفظ دینے کیلئے پیش رفت تیزی سے جاری ہے۔تعمیرات کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں، فردوس عاشق اعوان

Related Posts