اسلام آباد :وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کائرہ صاحب! پرویز مشرف سے این آر او لینے اور حلف اٹھانے والوں کے منہ سے ’’چلتا کرنے‘‘کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نہیں آپکی جماعت مختلف فیزز میں تباہ ہو رہی ہے اوراس تباہی کا ملبہ آپکی قیادت کے سر ہے۔
کائرہ صاحب! پرویز مشرف سے این آر او لینے اور حلف اٹھانے والوں کے منہ سے ”چلتا کرنے” کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔حکومت نہیں آپکی جماعت مختلف فیزز میں تباہ ہو رہی ہے اوراس تباہی کا ملبہ آپکی قیادت کے سر ہے۔نیب پر گرجنے برسنے والوں کانیب آرڈیننس پڑھے بغیر سیاست کرنا شرمناک ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 29, 2019
انہوں نے کہاکہ نیب پر گرجنے برسنے والوں کانیب آرڈیننس پڑھے بغیر سیاست کرنا شرمناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ کو تکلیف یہ ہے کہ عمران خان نے کرپشن کے گٹھ جوڑ پر کاری ضرب کیوں لگائی؟۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ خود کو عقلِ کْل سمجھنے والے کرپشن کا دفاع کر رہے ہیں۔اقتدار کی دوری نے آپ کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان پیپلزپارٹی نے نیب آرڈیننس کو مدر آف این آر او قرار دیدیا