کورونا وائرس کو روکنے کیلئے صدرِ مملکت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کو روکنے کیلئے صدرِ مملکت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔فردوس عاشق اعوان
کورونا وائرس کو روکنے کیلئے صدرِ مملکت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو روکنے کے لیے صدرِ مملکت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  صدر مملکت کا علماء سے مشاورت کے بعد متفقہ اعلامیہ نہایت خوش آئند ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رمضان المبارک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے صدر مملکت کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے جبکہ احتیاط ہی سب سے مؤثر علاج ہے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوروناکے خلاف جنگ اورقومی کاوشوں کوتقویت دینےمیں علمائےکرام کاکردارنہایت اہم اورکلیدی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مساجدکےمنبرومحراب سےآنےوالی آوازکاعوام خصوصی احترام کرتےاورنہایت توجہ سےسنتےہیں۔علماءکرام شرعی احکامات کی پاسداری اورفرائض بجا لاتے ہوئےعوام کو احتیاطی تدابیرکے ضمن میں بھی رہنمائی فرمائیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وائرس سے بچاؤکیلئے احتیاطی تدابیر، حفاظتی ضابطے کی پابندی اورنظم وضبط کی تلقین اشد ضروری ہے۔رمضان المبارک کے مقدس مہینےمیں گھروں میں رہ کرعبادات فرمائیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہ صیام کی رحمتوں سےہرگھرمنور ہوگا،رہنمااصولوں پر عمل کرتےہوئےہرمسلمان گھرمیں رہتےہوئے اللہ تعالیٰ کی برکات و عنایات سمیٹےگا۔

Related Posts