مہنگی گیس: قومی خزانہ لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کریں گے۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگی گیس: قومی خزانہ لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کریں گے۔فردوس عاشق اعوان
مہنگی گیس: قومی خزانہ لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کریں گے۔فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے عوام کو مہنگی گیس خریدنی پڑ رہی ہے، قومی خزانہ لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی وصول کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے شاہد خاقان عباسی پر تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ مہنگی گیس کے پیچھے کٹھ پتلی وزیر اعظم کی کارستانیاں ہیں۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن رہنماؤں پرکڑی  تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتقام کا راگ الاپنے اور خود کو بے گناہ قرار دینے والوں کا دامن داغدار ہے۔ خزانے کو چونا لگانے والوں سے پائی پائی وصول کی جائے گی۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں قطر سے ایل این جی کی درآمد میں ہوش رُبا مالی بے قاعدگیاں سامنے آ رہی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایل این جی درآمد کرنے پر مالی سال 16-2015ء کی آڈٹ رپورٹ سابق وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی کے دعووں کی نفی کرتی ہے جس میں 108 ارب کی بے قاعدگیاں سامنے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو 108 ارب کی بے ضابطگیوں اور صارفین سے ساڑھے 4 ارب کی اضافی وصولیوں کا جواب دینا ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات  فردوس عاشق اعوان نے کہا  کہ ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس کے دوران صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے بیان میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فیاض چوہان کو تشدد کا نشانہ بنانا، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

مزید پڑھیں: غریب مریضوں کو ہراساں کرنا قابلِ افسوس ہے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts