جناح ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز پر تشدد، سکیورٹی فول پروف بنانے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز سراپا احتجاج، برقع پوش شخص کیخلاف مقدمہ درج
جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز سراپا احتجاج، برقع پوش شخص کیخلاف مقدمہ درج

کراچی میں جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز نے برقع پوش چھری بردار شخص کے حملے کے خلاف احتجاج کیا جس نے ینگ ڈاکٹرز پر تشدد کیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹرز کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔

تفصیلات کےمطابق جناح ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کو قتل کرنے کی نیت سے گھسنے والے برقع پوش چھری بردار شخص نے 2 ڈاکٹرز کو زخمی کیا۔ ملزم گرفتار ہوچکا ہے۔ واقعے کے مقدمے میں ہسپتال کے چیف سکیورٹی انچارج کو مدعی بنایا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں ملازمائیں گھر کا صفایا کرگئیں

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کلیم کھوسو نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز کی سکیورٹی کی صورتحال بہتر، ایمرجنسی وارڈ کے باہر گارڈز کی تعداد میں اضافہ اور جہاں سی سی ٹی وی کیمراز موجود نہیں، لگا کر سکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔ 

ڈاکٹرز نے ساتھی لیڈی ڈاکٹر کو چھری بردار برقع پوش نوجوان کے حملوں سے بچا لیا جو انہیں مبینہ طور پر قتل کرنے کی نیت سے ہسپتال میں داخل ہوا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں اس قسم کے واقعات سکیورٹی صورتحال کیلئے سوالیہ نشان ہیں۔

صدر پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر میں اقدامِ قتل کی دفعات شامل کیں۔ حملہ آور نے گزشتہ روز جناح ہسپتال میں پیپر کٹر کے وار کرکے 2 ڈاکٹروں کو زخمی کیا۔ شعبۂ ایمرجنسی میں پیش آنے والے واقعے میں ڈاکٹر معین اور ڈاکٹر ندیم زخمی ہوئے تھے۔

Related Posts