اوکاڑہ، رینالہ خورد میں کچرا اٹھانے والی لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
اوکاڑہ، رینالہ خورد میں کچرا اٹھانے والی لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج
اوکاڑہ، رینالہ خورد میں کچرا اٹھانے والی لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج

لاہور: اوکاڑہ کے علاقے رینالہ خورد میں مختلف  گھروں سے کوڑا کرکٹ چننے والی لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ جرم کا ارتکاب 8 ماہ قبل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد کے علاقے مسلم ٹاؤن میں رمضان نامی شخص نے اپنی والدہ کے ساتھ گھروں سے کوڑا اٹھانے والی لڑکی سے زیادتی کی جو 8 ماہ بعد حاملہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 263افراد جاں بحق

اوکاڑہ پولیس نے لڑکی سے زیادتی کے بعد حاملہ ہونے پر مقدمہ درج کر لیا۔ حکام کے مطابق لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل اسلحہ دکھا کر خوفزدہ کیا گیا۔ ملزم رمضان نے مسلح ساتھی نوید کی مدد لی۔

حاملہ ہونے پر متاثرہ لڑکی کی والدہ نے تھانے میں ملزمان کے خلاف درخواست دے دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کا مقدمہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اوکاڑہ سمیت پنجاب بھر میں زیادتی سمیت دیگر جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچرا چننے والی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والوں کو حراست میں لیا جائے گا۔ چھاپہ مار کارروائی کی جارہی ہے۔