فیض آباد احتجاج، پی ٹی آئی کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیض آباد احتجاج، پی ٹی آئی کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
فیض آباد احتجاج، پی ٹی آئی کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اسلام آباد: فیض آباد میں احتجاج پر تحریکِ انصاف کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے کارکنان نے گزشتہ روز فیض آباد میں احتجاج کیا اور مبینہ طور پر توڑ پھوڑ بھی کی جس پر سرکار کی مدعیت میں تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی نااہلی عدالت کی ایک پیشی کی مار ہے۔شیخ رشید احمد

وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آئی نائن میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف درج مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں اہم پی ٹی آئی رہنما بھی نامزد ہیں۔

آئی نائن تھانے میں درج مقدمے کے متن میں فیض آباد میں پرتشدد احتجاج اور توڑ پھوڑ کا الزام فیصل جاوید، عامر کیانی، وامق قیوم عباسی، راجہ راشد اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر عائد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنان اور حامی سڑکوں پر نکل آئے۔

گزشتہ روز سامنے آنے والے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے بعد اسلام آباد، پشاور، لاہور اور کراچی سمیت بڑے شہروں میں پارٹی کارکنان سڑکوں پر نکلے اور نااہلی کے فیصلے کے خلاف عمران خان کے حق میں بھرپور احتجاج کیا۔

 

Related Posts