ایف آئی اے کی کارروائی، احساس پروگرام کے نام پر غریبوں کولوٹنے والاگینگ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے کی کارروائی، احساس پروگرام کے نام پر غریبوں لوٹنے والا گینگ گرفتار
ایف آئی اے کی کارروائی، احساس پروگرام کے نام پر غریبوں لوٹنے والا گینگ گرفتار

اسلام آباد:ایف آئی اے سائبر کرائم نے احساس پروگرام کے نام پر غریب لوگوں سے انگوٹھے لگوا کر سمیں جاری کرانیوالا گینگ گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان لوگوں کو احساس پروگرام کا جھانسہ دے کر ان سے انگوٹھے لگواتے تھے،انگوٹھوں کے ذریعے ملزمان مختلف نیٹ ورکس کی سمیں ایکٹویٹ کرواتے تھے۔

ملزمان ایکٹویٹ ہونے والی سمیں جرائم پیشہ عناصر کو فروخت کرتے تھے،گرفتار گینگ میں خواتین بھی شامل ہیں،گرفتار گینگ کے قبضے سے 2350سمز پکڑی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: سافٹ ویئر انجینئرز نے چوری شدہ فونز کے IMEI تبدیل کرنے کا کام شروع کردیا

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی گئی،گرفتار افراد میں سید عبدالغفور، ماریہ رحمان، گلناز بی بی، راضیہ اورفاروق شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سے 1980 سم جیکٹس جو بیچی جاچکی تھیں وہ بھی پکڑی گئی ہیں،ملزمان کے قبضے سے مختلف لوگوں کے 40اصل شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

Related Posts