اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو گرفتار کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انہیں حراست میں نہیں لیا۔
ایم ایم نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو اسلام آباد سے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
اس طرح کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ انہیں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرح سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور سائفر کا معاملہ ایف آئی اے دیکھ رہی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کو حراست میں لیے جانے سے ایف آئی اے حکام نے انکار کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:سائفر کیس: شاہ محمود قریشی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اسد عمر کو ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا، اسد عمر اعظم خان سمیت دیگر افراد کے کردار کا تعین تفتیش کیا جائے گا۔