کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو ہراساں و بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو کراچی سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مختلف کارروائیوں میں ملوث ملزم بلال اور محمد سلمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندگان کی قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھے۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان شکایت کنندگان کو بلیک میل بھی کر رہےتھے۔
کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونیکا خدشہ
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کے موبائل میں زیرِ استعمال فیس بک اکاؤنٹ سے شکایت کنندگان کی تصاویر اور ویڈیوز پر مشتمل قابلِ اعتراض مواد برآمد کرلیا گیا۔
ملزمان کے موبائل فونز کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھیجوا دیا گیا ہےجبکہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔