وکٹ کیپر محمد حارث آج ٹی ٹونٹی میں ڈیبیو کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وکٹ کیپر محمد حارث آج ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔
محمد حارث ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 99ویں کھلاڑی ہوں گے، اس سے قبل عامر جمال نے پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کے پانچویں میچ میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا پہلا میچ کھیلا تھا اور عمدہ کارکردگی سے شائقین کرکٹ کو متاثر کیا تھا۔

آج محمد حارث اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے، جو بہترین کارکردگی کیلئے پر امید ہیں۔ ڈیبیو میچ کے حوالے سے وہ خاصے پر جوش ہیں اور اس حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے مکمل اظہار کی کوشش کروں گا۔

Related Posts