ایف آئی اے کا کریک ڈاون، بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ویڈیوز لیک کرنے والے ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایکسپریس

بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بچوں کی قابل اعتراض وڈیوز بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2 ملزمان عثمان اور عبد المعز  کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کو چھاپا مار کارروائی کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دوران تفتیش ملزمان بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث پائے گئے۔ انہوں نے اقرار کیا کہ کم سن بچوں کی نازیبا تصاویر اور وڈیوز بنائیں  اور ان وڈیوز کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔

ملزمان ان وڈیوز کے ذریعے کم سن بچوں کو ہراساں کرنے میں بھی ملوث پائے گئے۔ دوران تحقیقات ملزمان کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts