کراچی میں حوالہ ہنڈی کا ایک اور بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 3ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fia arrests 3 hawala hundi agents in karachi

کراچی:ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے 14 شہروں میں پھیلے نیٹ ورک کا سراغ لگا کرشہر قائد سے آپریٹ ہونے والا حوالہ ہنڈی کا ایک بڑا نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

ایف آئی اے کرائم سرکل حکام کے مطابق پکڑا گیا نیٹ ورک قمبر، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، رتو ڈیرو، نواب شاہ،گمبٹ، خضدار مورو تک پھیلا ہوا ہے، نیٹ ورک سے جڑے بے نامی اکائونٹس، خفیہ سافٹ ویئر، انٹر نیشنل ایجنٹس کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔

یہ نیٹ ورک کراچی سے آپریٹ کیا جا رہا تھا، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تمام ایجنٹوں کے نام بھی حاصل کر لیے ہیں۔یہ گروہ کراچی سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم عبدالفتح کے نیٹ ورک کا حصہ ہے، عبدالفتح سمیت دیگر ملزمان جاوید اور لطیف ڈینو کو دائود پوتہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کرائم سرکل نے 2020 سے 2021 تک حوالہ ہنڈی کے ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہے، بینکوں میں جمع کرائی گئی رقم کی تفصیلات بھی مل گئی ہیں، ادارے کے مطابق نیٹ ورک حوالہ ہنڈی کا کام درہم میں کیا کرتا تھا، نیٹ ورک سے جڑے ایجنٹ دبئی سے بھی اسے آپریٹ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، 5ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے ضبط

ایف آئی اے تحقیقات میں گروپ کے دھندے سے جڑے کئی کمپنیوں کے نام سامنے آئے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ حوالہ ہنڈی سے منسلک گروہ الگ سوفٹ ویئر استعمال کرتا تھا، ایف آئی اے نے اس سوفٹ ویئر کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں۔

گروہ کے حوالہ ہنڈی سے منسلک کارندوں کے کئی بے نامی اکائونٹس بھی سامنے آ گئے ہیں، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Related Posts