کراچی میں حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، 5ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے ضبط

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FIA Arrests five Accused Involved In Hawala, Hundi Business in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑی کارروائی، جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں اینٹی کرپشن سرکل کا السہارا ایکسچینج کے چار دفاتر پر چھاپہ مار کرساڑھے 9 کروڑروپے برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ منیر شیخ نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران پاکستانی کرنسی ، امریکی ڈالر ، یورو ، پاؤنڈ، کینیڈین ڈالر ،یو اے ای درہم اور تھائی کرنسی ملی ہے۔

ملزمان کے قبضہ سے ملنے والے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے ٹیلیگراف ٹرانسفر کے میسجزبھی ملے ہیں۔

مزید پڑھیں: سہراب گوٹھ پولیس کی ناکے پر نہ رکنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، ایک زخمی

کارروائی میں السہار ایکسچینج کے مالک رحمت اللہ اور ان کے بیٹے سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔یہ گروپ کافی عرصے سے حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ کر رہا تھا ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

Related Posts