سکھن میں خاتون منشیات فروش گرفتار ، مقدمہ درج، تفتیش شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :سکھن پولیس کی انٹیلی جنس بنیادوں پر ریڑھی گوٹھ میں کارروائی، انتہائی مطلوب منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سکھن پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیادپر ریڑھی گوٹھ میں کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب منشیات فروش خاتون کوگرفتارکرکے دو کلو سے زائد فائن کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون شریفہ عرف آیا عادی مجرم ہے اور درجنوں مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہے۔گرفتار خاتون دیگر عورتوں کے ذریعے شہر میں منشیات کی سپلائی کرتی تھی۔

مزید پڑھیں:ملتان میں 3بچوں ماں سے جنسی زیادتی کے ملزمان تاحال آزاد

پولیس نے خاتون منشیات فروش کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل حاصل کر لی ہےجبکہ حالیہ کیس میں نیا کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے اور جلد ملزمہ کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری متوقع ہے۔

Related Posts