کراچی، خاتون پولیس اہلکار کا سینئر افسران پر جنسی ہراسانی کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ پولیس میں 22 سال کا تجربہ رکھنے والی خاتون پولیس اہلکار روبینہ شاہین بلوچ نے سینئر پولیس افسران پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔

سب انسپکٹر روبینہ شاہین بلوچ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ مجھے بعض پولیس اہلکاروں نے بار بار ہراساں کیا، میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آر بھی درج کروائیں جن میں مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے گئے۔

سب انسپکٹر نے دعویٰ کیا کہ مجھے ناپسندیدہ جنسی تعلقات پر مجبور کیا جارہا ہے جس کے میرے پاس ثبوت بھی موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ کیا کہ اس میں کچھ سینئر پولیس اہلکار بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔

جاری کی گئی ویڈیو میں سب انسپکٹر نے کہا کہ یہ لوگ مجھے پرائیوٹ فون نمبرز سے کال کرتے ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات کرنے کے بجائے مجھ پر عہدے سے مستعفیٰ ہونے کیلئے دباؤ ڈالتے ہیں۔

کراچی میں غیر ملکی اسکول کی ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 10افرادگرفتار

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ دن پہلے نامعلوم لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے مجھے گھر خالی کرنے کی دھمکیاں دیں اور گھر کے سامان کو بھی نقصان پہنچایا۔

ویڈیو بیان میں سب انسپکٹر نے کہا کہ میری سرکاری ملازمت ختم کردی گئی ہے اور سرکاری رہائش گاہ بھی چھین لی گئی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مجھے یا میرے خاندان کو کوئی نقصان پہنچایا گیا تو اس کی ذمہ داری بریگیڈ پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اور اس کے آس پاس کے رہائشیوں پر عائد ہوگی۔

بعدازاں سب انسپکٹر روبینہ شاہین بلوچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ نے ڈی ایس پی فائزہ کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے سات دن میں اندرونی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی درخواست کی ہے۔

Related Posts