لاہور، وفاقی وزرا فواد چوہدری اور شفقت محمود نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی منڈی لگائی لیکن عدم اعتماد نہیں آئی۔
ایوان وزیراعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور شفقت محمودنے کہا کہ پشاور کے واقعہ پر بہت افسوس ہے، کچھ لوگ فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں، آصف زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی منڈی لگائی ہوئی ہے، اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو کے مارچ کو راولپنڈی میں خوش آمدید کہیں گے، عدم اعتماد اپوزیشن کا وہ بچہ ہے جو کہیں کھو گیا ہے، فضل الرحمان کا چہرہ اترا ہوا ہے، 48 گھنٹے کا کہا گیا، 72 گھنٹے ہوگئے، عدم اعتماد نہیں آئی، روس یوکرین تنازع پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے، وزیراعظم نے کبھی بھی فوجی حل کی حمایت نہیں کی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہم عوام کیلئے میدان میں آئے ہیں، مہنگائی کے خلاف، غربت اور بیروزگاری کے خلاف، سلیکٹڈ اور ناجائز وزیراعظم کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں،لودھراں اور ملتان کی طرح شاندار استقبال کرنے پر خانیوال کے عوام کا شکرگزار ہوں۔
مزید پڑھیں:سیاسی ٹاکرے کا حتمی مرحلہ، عدم اعتماد سے کون فائدہ اٹھائے گا،نقصان کس کو ہوگا؟