وفاقی حکومت کا ملکی مسائل کے حل کیلئے آن لائن کچہریاں لگانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کا ملکی مسائل کے حل کیلئے آن لائن کچہریاں لگانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا ملکی مسائل کے حل کیلئے آن لائن کچہریاں لگانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے آن لائن کچہریاں لگائی جائیں جس کے پیشِ نظر ایس او پیز تیار کر لی گئی ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر 10 وفاقی وزارتوں نے اپنے 24 اداروں کیلئے ایس او پیز تیار کیں جبکہ آن لائن کچہریوں کی نگرانی کیلئے پی ایم ڈیلیوری یونٹ کو متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن جاری ہے۔ 

کچہریاں لگانے کے فیصلے کے تحت وزیرِ اعظم آفس نے وزارتوں اور محکمہ جات کو مراسلہ بھی جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ کھلی کچہریاں آن لائن لگائی جائیں تاکہ لاک ڈاؤن کی پابندیوں پر عمل درآمد جاری رہے۔

فیصلے کے تحت کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران عوام الناس کھلی کچہریوں میں حکومت کو اپنی شکایات درج کروا سکیں گے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے حکومت کو درخواستیں جمع کروائیں گے۔

مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریاں مسلسل فعال رہیں گی۔ وفاقی حکومت نے یہ اقدام کورونا وائرس کی روک تھام اور لاک ڈاؤن کے دوران عوامی مسائل کے حل کے لیے اٹھایا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت پنجاب کی طرف سے لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کی تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کی گئی ویب سائٹ تعلیم گھر کے 10 روز میں 3 لاکھ سے زائد لیکچرز دیکھ لیے گئے۔

عوام الناس کی بڑی تعداد تعلیم گھر جیسی مفید ویب سائٹ میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہے۔ حکومتِ پنجاب کی طرف سے تعلیم گھر کا آغاز 12 روز قبل کیا گیا۔ 

مزید پڑھیں: تعلیم گھرکے 3 لاکھ سے زائد لیکچرز  دیکھ لیے گئے

Related Posts