اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود آج کورونا وائرس کے حوالے سے خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس کے دوران ملک میں تعلیمی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پریس کانفرنس کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میں آج دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر پریس کانفرنس کروں گا۔
وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پریس کانفرنس میں ملک میں تعلیمی معاملات اور امتحانات کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی جائے گی جبکہ ملک اِس وقت کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔
وزیرِ تعلیم نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام امتحانات کو یکم جون تک مؤخر کردیا گیا ہے کیونکہ وزیرِ اعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کے نزدیک ہمارے بچوں کی حفاظت ہمارے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے اور اس حوالے سے ضروری اقدامات بھی اٹھائیں گے تاکہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
Let me reiterate that the decision to postpone ALL exams up till June 1 has been taken because the safety of our children is of paramount importance to PM Imran Khan and our government. We will continue to review the situation and take necessary decisions to protect our children https://t.co/su515vy6ZQ
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) March 18, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا کہ دنیا بھر میں 11ہزار 5 سومزید کیس سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 79ہزار سے تجاوز کرگئی۔
کورونا وائرس کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی یومیہ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر ایک لاکھ 79ہزار 112کیس رپورٹ ہوئے جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11ہزار526نئے کیس بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 79ہزار سے تجاوز کرگئی