کورونا وائرس کا خدشہ: اسلام آباد ائیر پورٹ سے فرار ہونے والے افراد ہسپتال منتقل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کا خدشہ: اسلام آباد ائیر پورٹ سے فرار ہونے والے افراد ہسپتال منتقل
کورونا وائرس کا خدشہ: اسلام آباد ائیر پورٹ سے فرار ہونے والے افراد ہسپتال منتقل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد ائیر پورٹ پر وائرس سے متاثرہ افراد کورونا کا نام سنتے ہی بھاگ کھڑے ہوئے جنہیں ازاں قائل کرکے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے ائیر پورٹ پر اُس وقت ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب بیرونِ ملک سے آنے والے 2 مسافروں نے کورونا وائرس کا نام سنتے ہی دوڑ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق ملک اسحاق اور ملک احسان نامی دو مسافر دبئی سے پاکستان پہنچے جس کے بعد ائیر پورٹ پر ان کی اسکریننگ کی گئی جس میں ان کے جسم کا درجۂ حرارت زیادہ نکلا۔

ڈاکٹرز نے سفارش کی کہ مسافروں کو پمز ہسپتال منتقل کیا جائے جس پر مسافرایک بچی سمیت 3 اہلِ خانہ کو وہیں چھوڑ کر ائیرپورٹ سے فرار ہو گئے۔

ائیرپورٹ منیجر کے مطابق مسافروں کے بورڈنگ کارڈ سے ان کا رابطہ نمبر لے کر ان سے رابطہ کیا گیا اور انہیں پمز ہسپتال میں داخل ہونے کے لیے قائل کیا گیا جس کے بعد وہ واپس آ گئے۔

منیجر کے مطابق اسکریننگ کے دوران 6 مزید مسافروں کے جسم کا درجۂ حرارت زیادہ نکلا۔ ملک اسحاق اور ملک احسان کے ساتھ ساتھ ان مسافروں کو بھی پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

Related Posts