وفاقی کابینہ کا متفقہ طور پر مریم نواز کا نام ای سی ایل میں رکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان نے ایف نائن پارک گروی رکھنے کی مخالفت کردی
وزیراعظم عمران خان نے ایف نائن پارک گروی رکھنے کی مخالفت کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر ذیلی کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں تھیں جس کے بعد وزیراعظم نے کابینہ ارکان سے رائے لی اور پوچھا کہ کسی کو ذیلی کمیٹی کے فیصلے پر اعتراض ہے؟۔

اس پروفاقی کابینہ کے ارکان نے کہا ہم اس کی توثیق کرتے ہیں، کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مریم نواز اگر کسی دوسرے فورم سے رجوع کرناچاہیں تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

وفاقی کابینہ کے ایل او سی کےاطراف کی آبادی کے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری دیجس کے تحت 13 ہزار 982 گھرانوں کو 67 کروڑ روپے لاگت سے متاثرہ گھرانوں کو امداد ملے گی اس کے علاوہ 12 دسمبر کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات برآمدگی کیس میں ن لیگ کے رہنمارانا ثنااللہ کی ضمانت منظور

وفاقی کابینہ اجلاس میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن اور اراکین کی تقرری، نیشنل پاور پارک مینجمنٹ آف کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی جبکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے 11 ممبران اور اس کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں فردوس عاشق اعوان کامعاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا تھا جس میں متعدد فیصلےہوئے۔

 

ان کاکہناتھا کہ کابینہ اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق 26 کیسز پر غور کیا گیا۔ سمری میں 14 نام کابینہ کے سامنے رکھے گئے، 8 نام نکالے گئے، ایک مسترد اور ایک موخر کیا گیا۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی غرض سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کوحکم دیا تھا کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر قانون کے مطابق فیصلہ کرےاور مریم نوازکوبھی فیصلے سے آگاہ کیا جائے ۔

Related Posts