وفاقی کابینہ کی پاک فضائیہ و بحریہ کو سرکاری زمین سے قبضے ختم کرنے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ کی پاک فضائیہ و بحریہ کو سرکاری زمین سے قبضے ختم کرنے کی ہدایت
وفاقی کابینہ کی پاک فضائیہ و بحریہ کو سرکاری زمین سے قبضے ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران پاک فضائیہ اور بحریہ کو سرکاری زمین سے قبضے ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت منعقعد ہوا جس میں اہم قومی و سیاسی امور پر گفتگو اور اہم فیصلے کیے گئے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران پاکستان نیوی اور ائیر فورس کو ہدایت کی گئی کہ قبضہ کی گئی سرکاری زمینیں خالی کردیں جس میں خاص طور پر اسلام آباد کے نیشنل پارک کا علاقہ شامل ہے۔

کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قابض بااثر اور طاقتور افراد کے ساتھ ساتھ اداروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ اپنی حدود کو دوبارہ نشان زد کریں جس کے متعلق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا کو آگہی دی۔

 فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فضائیہ و بحریہ کے علاوہ اسلام آباد پولیس کو بھی قبضے ختم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ اسلام آباد کیپٹل پولیس کو گرین ایریاز سے اپنی چیک پوسٹس ختم کرنے کی ہدایت کی گئی اور وزیر اعظم نے سرکاری اراضی پر قبضے کے خلاف ایکشن کا عندیہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے سینٹورس مال کی انتظامیہ کو بھی ناجائز قبضہ ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا میں مبتلا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن

Related Posts