وفاقی کابینہ کی نیکٹا کو وزارتِ داخلہ کے ماتحت کرنے کے لیے قانونی ترمیم کی منظوری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal-Cabinet
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیکٹا کو وزارتِ داخلہ کے ماتحت کرنے کے لیے قانونی ترمیم کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ہونےو الے وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران کابینہ اراکین کو اقوامِ متحدہ  کی جنرل اسمبلی میں کی گئی  تقریر سمیت دورۂ امریکا کے دوران دیگر ممالک کے سربراہان سے ہونےو الی ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کاگمشدہ بچوں کے لیے”میرابچہ الرٹ”ایپلی کیشن بنانے کاحکم

وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کو بتایا کہ مسئلۂ کشمیر کے حوالے سے اقوامِ عالم کو آگاہ کرنے کے مشن میں تاریخ ساز کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ کابینہ اراکین نے وزیر اعظم عمران خان کو سفارتی مشن کی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

کابینہ اجلاس کے دوران ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم فیصلے کیے گئے جبکہ نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی (نیکٹا)  کو وزارتِ داخلہ کے ماتحت کرنے کی تجویز کی اصولی منظوری دی گئی۔ اس دوران کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کی گئی اور سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل کمپنی کی مدتِ معاہدہ میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس کے دوران ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کے ساتھ ساتھ حلال اتھارٹی سے متعلق فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس دوران کے پی ٹی کی کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کے بارے میں اہم منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے 16 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران کابینہ نے اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔  اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ عوامی مفاد کے نئے منصوبوں پر غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس،16نکاتی ایجنڈے پرغور

Related Posts