پکڑے جانے کے ڈر سے ڈاکو سمندر میں چھلانگ لگا کر ہلاک، ساتھی دھر لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو نے پکڑے جانے کے خوف سے سمندر میں چھلانگ لگادی اور ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

فشری کالا پانی کے قریب شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہونےوالوں 2 مبینہ ڈکیتوں میں سے ایک نےپکڑے جانے کے ڈرسےسمندرمیں چھلانگ لگا دی اور ڈوب کر ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرے کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شہری کی فریاد پر ڈاکوؤں کا دل پگھل گیا، موبائل واپس کرکے چلتے بنے

ڈاکس تھانے کے علاقے فشری گیٹ نمبر 5 کالا پانی کے قریب پیش آنے والے واقعے کے بعد سمندر میں ڈوبنے والے ڈکیت کو ریسکیو کرکے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرنے اس کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی جبکہ دوسرے ڈکیت کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق 2 ڈکیت شہری نورحسین سے اس کا موبائل فون چھین کرفرار ہونے لگے تو موقع پرموجود شہری ڈکیتوں کو پکڑنے کے لیے ان کے پیچھے دوڑے۔ اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ اس موقع پر ایک ڈکیت کے قبضے سے شہری سے چھینا ہوا موبائل فون برآمد کرلیا  گیا جبکہ دوسرے نے پکڑے جانے کے ڈرسے سمندرمیں چھلانگ لگادی۔

ایس ایچ اونے بتایا کہ موقع پرسے پکڑے جانے والے ڈکیت کی شناخت سمیرکے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے ہلاک ساتھی کا نام لالو معلوم ہوا ہے۔ متاثرہ شہری کی مدعیت میں واقعے کامقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔

Related Posts