پاکستانی خاتون پولیس افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خیبرپختونخوا کی سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بٹگرام سونیا شمروز خان نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز کو بہترین پولیسنگ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام پر ایوارڈ دیا گیا۔ ایس ایس پی سونیا شمروز کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایوارڈ دیا اور انہیں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پولیس آفیسرآف دی ائیر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سونیا شمروز خان ڈی پی او چترال اور دیگر عہدوں پر بھی کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے جبری شادیوں کی روک تھام کیلئے شکایتی سیل بھی قائم کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک: فسلطین پر اسرائیلی پابندیوں کے خطرناک اثرات کا انتباہ

ایس ایس پی سونیا شمروز نے کہا کہ وہ اپنا ایوارڈ صنفی امتیاز کی متاثرہ خواتین اور محنتی خواتین پولیس آفیسرز کے نام کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین پولیس اہلکار امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے انتھک محنت کر رہی ہیں، کام کے دوران ثقافتی اصولوں اور حساسیت کو مدنظررکھا اسی وجہ سے خواتین سے متعلق جرائم کی رپورٹنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بٹگرام میں خواتین رپورٹ درج کرنے پولیس اسٹیشن نہیں آتی تھیں، اب خواتین ہماری مدد لینے آتی ہیں۔

Related Posts