ایف بی آر کا ہدف پورا کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FBR issues rules for real estate agents and jewelers
FBR

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے آخری مہینے میں ٹیکسوں کی وصولی کے لئے بینک اکاؤنٹس، اثاثوں کی چھان بین اور گرفتاریوں سمیت سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر مالی سال 2020 میں ترمیم شدہ ہدف حاصل کرنے کے لئے قانون میں بحالی کی دفعات پر زور دے رہا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے ہدف حاصل کرنے کیلئے چھاپے، گرفتاریوں سمیت تمام حربے استعمال کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

ریجنل ٹیکس آفس کراچی نے بتایا کہہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 ، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 میں ٹیکسوں کی وصولی سے متعلق دفعات کو رواں ماہ کے دوران محصولات وصولی کیلئے فعال کرنے کی اپیل کی ہے۔

حکام نے فیلڈ دفاتر کو ہدایت کی کہ وہ جون کے باقی دنوں میں محصولات جمع کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں ضبط کرنے سمیت ہر ممکن اقدامات کریں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے پچھلے تین ماہ کے دوران ٹیکس وصولی میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی اور مئی میں 31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایف بی آر کا ہدف 5.5 کھرب روپے تھا تاہم معاشی سست روی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے پہلے 5.2 کھرب روپے تک کم کیا گیا تھا اور پھر دو ماہ سے زیادہ لاک ڈاؤن کے باعث 3.9 کھرب روپے کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت پر قیمتیں بڑھانے کیلئے دباؤ، کیماڑی اور محمود کوٹ میں تیل کا ذخیرہ، ترسیل بند

ایف بی آر نے جولائی تا مئی کے دوران 3.5 کھرب روپے جمع کیے ۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ہدف میں صفراعشاریہ 4فیصد کی کمی واقع ہوئی جو مالی سال2017 / 18 کے کلیکشن سے 15.3 بلین روپے کم ہے۔

Related Posts