ایف بی آر نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے احکامات کے مطابق ٹیکس نیٹ میں توسیع کے کام کا آغاز کرتے ہوئےکراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کی 228 بڑی بوتیکس کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق بڑی بوتیکس اور گارمنٹس کی دکانوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ فی الوقت صرف نارتھ ناظم آباد کی ٹیکس نہ دینے والی بڑی دکانوں کو نوٹسز دئیے گئے ہیں۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ تمام ایسے کاروباری ادارے جو ٹیکس نہیں دیتے، انہیں ٹیکس کی ادائیگی کے لیے نوٹسز جاری کریں گے تاکہ لوگ ٹیکس دیں اور ملکی آمدنی میں اضافہ ہوسکے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر کے اِن لینڈ ریونیو کے براڈننگ آف ٹیکس بیس زونز کے تحت شہر کراچی کو دو زونز میں تقسیم کردیا گیا تھا۔ایف بی آر حکام کے مطابق کراچی میں ٹیکس نیٹ میں وسعت کے لیے کراچی کے زونز بنائے گئے۔
مزید پڑھیئے: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے کراچی کے دو زون بنا دئیے