ایف بی آر نے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 8 ارب روپے مالیت کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی عدم ادائیگی پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے 13 بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔

ایف بی آر حکام نے کہا کہ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) سے وابستہ قومی قومی ایئر لائن کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے جائیں گے۔

ایف بی آر نے گزشتہ ماہ اکاؤنٹس بحال ہونے کے باوجود ایف ای ڈی جمع نہ کرانے پر پی آئی اے حکام کے خلاف (ایف آئی آر) درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائن کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے اس کے فلائٹ آپریشنز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ترجمان نے کہا کہ حکومتی سطح پر رابطہ ہے اور جلد ہی ایئرلائن کے اکاؤنٹس بحال کر دیے جائیں گے۔

اس سے قبل 27 جولائی کو ایف بی آر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے، ایف بی آر اور پی آئی اے کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد اکاؤنٹس بحال کیے گئے تھے۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ پی آئی اے نے ہوائی جہاز کے ٹکٹوں کے ذریعے جمع کیے گئے 4 ارب روپے کی ایف ای ڈی جمع نہیں کرائی۔

پی آئی اے کو ایندھن کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) نے پچھلی بار جب اس کے اکاؤنٹس منجمد کیے گئے تھے تو سپلائی کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Related Posts