راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں سپرمیسی چاہتا ہے ہم نے ایٹم بم دیکھنے کیلئے نہیں رکھا ضرورت پڑی تو استعمال کریں گے ،پاکستان کو اندر سے خطرہ ہے مسئلہ کشمیر سے مولانا کا کوئی واسطہ نہیں ،عوام کو مسلح افراد کے رحم و کرم پر چھوڑا نہیں جا سکتا ۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنےریلوے انڈسٹریل دستکاری اسکول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ریلوے کے مزدوروں کی بچیوں کا دستکاری اسکول میں بیوٹیشن کلاسز کا اجراء کیا ہے،ہم پارکو کا بھی افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلی سہ ماہی میں600ارب روپے آگے ہیں۔
ایم ایل ون جب بنا کل یا پرسوں ہی سی ون داخل کر دینگے جو اربوں کا ہے، نوکریوں کے خلاف قرعہ اندازی پر حکم امتناعی لے لیا گیا ہے،دو تین لاکھ کے ہجوم کو نوکریوں کیلئے کہاں اکٹھا کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ٹارگٹ تھا فریٹ ٹرین چلائیں گے اور چلا دی ہیں،پولیس کی تنخواہ بڑھا دی گئی ہے،ایک بندے سے بھی کسی نے نوکری کیلئے پیسہ لیا ہو تو میں قصور وار ہوں۔
انہوںنے کہاکہ ہمارا اور فضل الرحمان کا مسئلہ مختلف ہے سرحدوں پر حالات کشیدہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ مودی پانی بند کرنے کا کہہ رہا ہے اس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا،پہلے ہی کہا تھا مودی بہت خطرناک ذہن رکھتا ہے وہ سلامتی کونسل کی مستقل ممبر شپ چاہتا ہے،ایسے حالات میں مولانا فضل الرحمن کو مشورہ بھی دیا تھا،وہ سیاسی پارٹیوں کو لیڈ کرنے جا رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو فیس سیونگ دینے کے حق میں ہوں، موجودہ صورتحال میں چوہدری نثار سے کوئی رابطہ نہیں البتہ شہباز شریف سے رابطے میں ہیں ،ساری زندگی یہی سنا کہ ا پوزیشن وزیر اعظم کا استعفیٰ ہی مانگتی رہی مگر سزا لوگوں نے بھگتی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت خود ہی اسلام آباد کولاک ڈاؤن کررہی ہے ،بلاول بھٹو زرداری