مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کی نماز کے بعد آزادی مارچ کے افتتاح کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کی نماز کے بعد آزادی مارچ کے افتتاح کا اعلان
مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کی نماز کے بعد آزادی مارچ کے افتتاح کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  آزادی  مارچ کا افتتاح آج نمازِ جمعہ کے بعد ہوگا۔

جے یو آئی (ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ہم مارچ کا آغاز قومی یکجہتی سے کریں گے اور  معاہدے کی مکمل پاسداری ہوگی، اگر حکومت نے خلاف ورزی نہ کی، توہم بھی نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان اپنے پرانے دوست عاشق قریشی کے انتقال پر غمزدہ

مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ  میں شرکت پر  بلاول بھٹو اور اسفند یار ولی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اسفند یار ولی کا استقبال نہیں کرسکا جبکہ بلاول بھٹو کی اسٹیج پر آمد کے لیے شکرگزار ہوں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ حزبِ اختلاف کی تمام سیاسی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں اور ان کے کارکنان بھی آزادی مارچ میں شرکت کریں گے۔ ہم قومی یکجہتی کے ساتھ حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھیں گے۔

آزادی مارچ دورانیے کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے مارچ کے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہاں بہت دن گزارنے ہیں اور آج جمعے کی نماز بھی اسی پنڈال میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا  کہ آج جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں اور اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں سے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف  قافلے میں شامل ہونے والے بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آزادی مارچ میں شامل تمام لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: آج جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا آزادی مارچ سے خطاب

Related Posts