وزیر اعظم عمران خان اپنے پرانے دوست عاشق قریشی کے انتقال پر غمزدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگر استعفیٰ ہی شرط ہے تو مذاکرات کاکیافائدہ ،وزیراعظم عمران خان
اگر استعفیٰ ہی شرط ہے تو مذاکرات کاکیافائدہ ،وزیراعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے  کہا ہے کہ آج میں اپنے پرانے دوست عاشق قریشی کے انتقال پر غمزدہ ہوں جبکہ ان کا انتقال 30 اکتوبر کی شب کو ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میری زندگی میں جب جب مشکل وقت پڑا، عاشق قریشی میرا ساتھ دینے کے لیے موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے فردوس عاشق اعوان کی معافی قبول کرنے کے بعد شوکاز نوٹس جاری کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عاشق قریشی شوکت خانم  ہسپتال کی تعمیر کے فیصلے میں میرا ساتھ دینے والے پہلے شخص تھے اور جب ہم نے تحریک انصاف قائم کی تو وہ اس کے بانی ممبران میں سے ایک بنے۔

عمران خان نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک شریف النفس انسان اور عظیم شخصیت کے طور پر عاشق قریشی کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان 12 ربیع الاوّل کو منعقد ہونے والی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سےخطاب کریں گے جبکہ سن عیسوی کے مطابق کانفرنس 10 نومبر کو ہوگی۔

ہر سال رسول اکرم ﷺ کی ولادت کی مناسبت سے حکومت کی طرف سے رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ رواں سال ہونے والی کانفرنس سے وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم12 ربیع الاوّل کو رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کریں گے

Related Posts