ہالی ووڈ سائنس فکشن ٹرمینیٹر ڈارک فیٹ پاکستان کے سینماؤں میں دکھائی جائے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہالی ووڈ کی سائنس فکشن ٹرمینیٹر سیریز کی نئی  فلم ڈاک فیٹ پاکستان  میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے جبکہ سب سے پہلے اس کی نمائش کراچی کے سینما گھروں میں ہوگی۔

آرنلڈ شوارزنیگر حسبِ روایت اِس فلم میں مرکزی ہیرو کا رول کر رہے ہیں جبکہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ روبوٹ کے طور پر مسلسل فلم کا حصہ رہنے والے آرنلڈ کی عمر اِس وقت 72  سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سدا بہار دھنوں کے خالق خواجہ خورشید انور کی 35 ویں برسی 

ٹرمینیٹر کے سلسلے کی سب سے پہلی فلم 1984ء میں منظر عام پر آئی، جس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے 1991ء، 2003ء اور 2009ء میں فلم کے دوسرے، تیسرے اور چوتھے ورژن کی نمائش کی گئی۔

اب تک اس سیریز کی 6فلمیں شائقین سے داد وصول کرچکی ہیں جن میں سے پانچویں فلم ٹرمینیٹر جینیسس کے نام سے 2015ء میں جبکہ چھٹی فلم ڈارک فیٹ رواں سال دنیا بھر کے سینما گھروں میں پیش کی جا چکی ہے۔

ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر کی فلم ڈارک فیٹ رواں سال  23 اکتوبر کو پہلی بار نمائش کے لیے پیش کی گئی جبکہ اس کا بجٹ 20 کروڑ ڈالر رکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 26 اکتوبر کے روز کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط کی شاندار کامیابی کے بعد اب اس کی دوسری قسط بھی جاری کردی گئی اور دوسری قسط کے ماضی کے مقبول گیت ’بلو‘ کے ریمیک کو سننے والوں کی لائن لگ گئی۔

کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط کو گزشتہ ہفتے 18 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا، کوک اسٹوڈیو کا آغاز رواں ماہ 11 اکتوبر کو عاطف اسلم کے ’وہی خدا ہے‘ سے ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: کوک اسٹوڈیو 12 کی دوسری قسط کے ’بلو‘ کو سننے والوں کی لائن لگ گئی