تیرہ جماعتوں کے گیدڑ مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،فیاض الحسن چوہان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیرا جماعتوں کے گیدڑ مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،فیاض الحسن چوہان
تیرا جماعتوں کے گیدڑ مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،فیاض الحسن چوہان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ ہفتے کے روز مندرہ پہنچے گا جہاں عمران خان اعلان کریں گے کہ کب اسلام آباد داخل ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ تیرا جماعتوں کے گیدڑ مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔ انہیں مشورہ ہے کہ اگلا اسکینڈل لانا ہے تو طریقے اور ڈھنگ سے لائیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی میں دس لاکھ لوگ عمران خان کا استقبال کرنے کیلئے جمع ہوں گے، لانگ مارچ کے استقبال کیلئے خواتین کا مشعل بردار بڑا جلوس نکالا جائے گا۔

توشہ سے متعلق کپتان نے وکلاء کو ذمہ داری لگا دی ہے جو لندن، دبئی اور پاکستان میں اس حوالے سے جلد کیس کریں گے۔ عمر فاروق نامی شخص کاماضی اور اور حال اس بات پر شاہد ہے کہ وہ بدنام زمانہ ہے۔

گھڑی شفیق نامی تاجر کو بیچی گئی تھی اس کے بعد عمر تک یہی گھڑی پہنچی، اس نے اپنی بیوی کو سالوں چکر لگوائے آپ کا کیا خیال ہے وہ یکمشت رقم ادا کر دے گا۔

انہوں نے الیکشن کی تاریخ نہیں دینی تو نہ دیں کم از کم کردار کشی تو طریقے سے کریں، ابھی وہ کردار خاموش نہیں ہوتا تھا کہ اس کے بارے میں سوشل میڈیا پے سارا کچا چھٹا آجاتا ہے۔

میجر روکھڑی فوج سے عزت احترام سے فارغ نہیں ہوا، وہ قائدین کے ساتھ تصاویر بنواتا رہا بعد میں اسے لانچ کردیا گیا اور ناکام ہوگئے، توشہ خانہ میں حاصل وصول کچھ بھی نہیں ہوا،قیمتی کاریں قیمتی ہاراور قالین پانچ فیصد ادا کر کے ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے گھر لے گئے۔

اگر لکھا ہے کہ پچاس فیصد ادا کرنے کے بعد اگر نہیں بیچ سکتے ہیں تو سب تماشہ سمجھ میں آتا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے عوام کو تکلیف سے بچانے کیلئے اپنے پروٹوکول میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی غیر معمولی سیکیورٹی اور پروٹوکول سے عوام تنگ ہوتے تھے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کو کہا گیا تھا روس گئے تو طاقتور ان کے خلاف ہو جائیں گے، اسد عمر

حضرت داتا گنج بخش کے دربار پر زائرین کی سہولت کیلئے خودکار چھتریاں لگائی جائیں گی۔ سموگ کو کم کرنے کیلئے فوری ٹھوس اقدامات کیئے جائیں گے۔پنجاب پولیس کو 1200 ڈرون کیمرے دیئے جائیں گے۔

Related Posts