فواد خان اور صنم سعید بھارتی ویب سیریز کیلئے پھر سے قریب آگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad Khan and Sanam Saeed to pair up for Indian web series

سپر ہٹ ڈرامہ ’’ زندگی گلزار ہے‘‘ میں کام اپنے فن کے جوہر دکھانے والے فواد خان اور صنم سعید جلد ہی تین آنے والے پروجیکٹس میں ایک ساتھ نظر آئینگے۔

دونوں ستاروں نے ایک اشتہار کے لیے جوڑی بنائی ہے جبکہ فواد خان اور صنم سعید کی آنے والی کمرشل کے سیٹ سے تصاویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں:ایئر پورٹ پر ٹمپریچر چیک نہ کرنے پر صنم سعید کا پارہ ہائی ہوگیا

اطلاعات کے مطابق دونوں نے ہدایت کار حسیب حسن کی فلم ’’ آن ‘‘ میں کام کرنے کیلئے دستخط کیے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فواد خان زی 5 کی آنے والی ویب سیریز میں نظر آئیں گے جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اداکارہ صنم سعید اس پروجیکٹ کا حصہ بنیں گی۔ تاہم ویب سیریز کے لیے دونوں کی ایک ساتھ جوڑی کی خبروں کی ابھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے افسوسناک واقعے کو بنیاد بناتے ہوئے ایک مختصر فلم ریلیز کی گئی تھی جس میں صنم سعید مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں۔

یو ٹیوب کے پلیٹ فارم پر سی پرائم چینل کے بینر تلے گزشتہ برس نومبر میں ریلز ہونے والی صنم سعید کی فلم عوام کو جنسی زیادتی کے واقعات کے حوالے سے آگہی فراہم کرنے کیلئے بنائی گئی تھی۔

Related Posts