اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق کمنٹس پاس کرتے ہوئے آوارہ گردوں کا ٹولہ قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ابو بچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد آج مسترد شدہ سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ کرنےجارہا ہے۔
ابوبچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد آج مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ سٹیج کرنے جا رہا ہے،اس ڈرامے کے تمام کردار ہی پٹ چکے ہیں ان سیاسی آوارہ گردوں کا نہ کوئ نظریہ کوئ راستہ نہ ہی منزل،بھٹکی ہوئ روحوں کی طرح کبھی ایک ڈگر پھر دوسری ڈگر عمران خان پر تنقیدکافی نہیں اپنا پروگرام دیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 4, 2021
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس ڈرامے کے تمام کردار پہلے ہی پِٹ چکے ہیں، ان سیاسی آوارہ گردوں کا نا کوئی نظریہ نا راستہ نا ہی منزل ہے۔
وفاقی وزیر کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ بھٹکی ہوئی روحوں کی طرح ان کی کبھی ایک ڈگراور کبھی دوسری ڈگر ہے،عمران خان پرتنقید کافی نہیں، یہ لوگ اپنا پروگرام دیں۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم آج سوات میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔
سوات کے گراسی گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : کورونا کیسز میں کمی، سندھ حکومت نے کاروباری اوقات میں مزید 2 گھنٹے بڑھا دیے