ریاست پاکستان میں کسی بھی عبادت گاہ جانے کی مکمل آزادی ہے۔ فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریاست پاکستان میں کسی بھی عبادت گاہ جانے کی مکمل آزادی ہے۔ فواد چوہدری
ریاست پاکستان میں کسی بھی عبادت گاہ جانے کی مکمل آزادی ہے۔ فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریاستِ پاکستان میں تمام شہریوں کو اپنے مذہب کے مطابق کسی بھی عبادت گاہ میں جانے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرسمس کے موقعے پر مسیحیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قائد اعظم کا ایک قول شیئر کیا۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ قائد اعظم کے قول کے مطابق پاکستان میں آپ آزاد ہیں۔ ریاست آپ پر مندروں، مساجد اور کسی بھی عبادت گاہ میں جانے کے حوالے سے کوئی پابندی عائد نہیں کرے گی۔

فواد چوہدری نے بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقعے پر کہا کہ قائدا عظم نے فرمایا تھا شہریوں کا تعلق کسی بھی مذہب یا رنگ و نسل سے ہو، ریاست کے لیے سب برابر ہیں۔ 

یاد رہے کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح  کا یومِ پیدائش آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جبکہ قائد اعظم نے روشنیوں کے شہر کراچی میں 25 دسمبر 1876ء کو آنکھ کھولی۔

ملک بھر میں یومِ قائد کے موقعے پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، آج  مختلف اداروں، افراد اور حکومت کی طرف سے قائدِ اعظم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات منعقد ہوں گی۔آپ کا پیدائشی نام محمد علی جناح تھا۔ 

مزید پڑھیں:آج ملک بھر میں 143واں یومِ قائد  منایا جارہا ہے

Related Posts