ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں، یوسف رضا گیلانی اور فواد چوہدری کے الگ الگ دعوے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں، یوسف رضا گیلانی اور فواد چوہدری کے الگ الگ دعوے
ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں، یوسف رضا گیلانی اور فواد چوہدری کے الگ الگ دعوے

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے جیت کے الگ الگ دعوے سامنے آ گئے۔سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات شروع ہوتے ہی جیت کا دعویٰ کردیا جبکہ فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی جیت کے ساتھ ساتھ حاصل ہونے والے ووٹوں کی گنتی بھی بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج ایوان میں وفاقی وزیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کی ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کو ہاتھ جوڑ کر سلام کیا اور سینیٹ انتخابات کے دونوں امیدواروں کے مابین ایوان میں خوشگوار انداز میں گفتگو بھی ہوئی۔

سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نااہلی کے بعد پہلی بار ایوان میں داخل ہوئے۔ پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم سینیٹ الیکشن جیت چکے ہیں۔ جس مقصد کیلئے آئے تھے، وہ پورا کرچکے ہیں۔ ہمارے مقابلے میں سینیٹ کیلئے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں ملیں گے۔

اپنے صاحبزادے کی گزشتہ روز کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ویڈیو پلانٹڈ ہے۔ اگر سچ ہوتا تو باقی ایم این ایز بھی نظر آتے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرِ سائنس  وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی ٹوئٹر پیغام میں سینیٹ انتخابات میں حکومت کی جیت کا دعویٰ مکمل تفصیلات کے ساتھ کردیا۔

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات باآسانی جیت جائے گی۔ حفیظ شیخ کو 180 سے زائد جبکہ اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی کو 155 ووٹ پڑیں گے۔ انتخابات کے بعد پی ٹی آئی سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو اسکینڈل پر تحقیقات کیلئے 20 اراکینِ اسمبلی اور3سینیٹرزکو نوٹس جاری

Related Posts