ہارس ٹریڈنگ ویڈیو اسکینڈل پر تحقیقات کیلئے 20 اراکینِ اسمبلی اور3سینیٹرزکو نوٹس جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہارس ٹریڈنگ ویڈیو اسکینڈل پر تحقیقات کیلئے 20 اراکینِ اسمبلی اور3سینیٹرزکو نوٹس جاری
ہارس ٹریڈنگ ویڈیو اسکینڈل پر تحقیقات کیلئے 20 اراکینِ اسمبلی اور3سینیٹرزکو نوٹس جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ماضی کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ویڈیو اسکینڈل پر تحقیقات کیلئے قائم کی گئی کمیٹی نے 20 اراکینِ صوبائی اسمبلی اور 3 سینیٹرز کو نوٹس ارسال کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہارس ٹریڈنگ کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد اراکینِ اسمبلی، سینیٹرز اور وفاقی وزراء میں کھلبلی مچ گئی تھی، ویڈیو میں اراکینِ اسمبلی سینیٹ انتخابات کیلئے کروڑوں روپے میں اپنا ووٹ فروخت کرتے نظر آئے۔ 

وزیرِ اعظم عمران خان کے احکامات پر ہارس ٹریڈنگ ویڈیو اسکینڈل پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے 20 اراکینِ اسمبلی  اور 3 سینیٹرز کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ کمیٹی اپنی رپورٹ وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کرے گی۔ 

یاد رہے کہ آج سے تقریباً 3 سال قبل سن 2018ء کے سینیٹ انتخابات میں عوامی نمائندے کروڑوں میں فروخت ہوئے جس کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

 سینیٹ الیکشن کے دوران 3 سال قبل ایوان منڈی بن گیا۔ عوامی نمائندوں کے بکنے کی ویڈیو گزشتہ ماہ 9 فروری کو منظرِ عام پر آئی جس میں اراکینِ اسمبلی کو خریداروں سے کروڑوں روپے وصول کرتے ہوئے صاف دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سن 2018، عوامی نمائندے کروڑوں میں بک گئے، ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

Related Posts