اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی ذی شعور شخص وزیر اعظم کی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا جبکہ امپورٹڈ حکومت کا انتخابات سے انکار اقتدار سے چمٹنے کا عکاس ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے سربراہ شہباز شریف کا انتخابات سے انکار ہر صورت میں اقتدار سے چمٹا رہنے کی خواہش کا عکاس ہے۔
صدرِ مملکت کا مسلح افواج کیلئے ایوارڈز کا اعلان کردیا
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ اطلاعات و نشریات نے وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میثاقِ معیشت ایک احمقانہ خیال ہے۔ سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی ہیں۔ معاشی فریم ورک کمیونسٹ نظام میں ایک ہوتا ہے۔
سابق وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کوئی بھی ذی ہوش شخص کرائم منسٹر کی حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا۔ کل رات لاکھوں لوگوں نے لاہور جلسے میں آزادی کے خواب کی تعبیر نامکمل قرار دی۔
کوئ بھی ذی ہوش شخص کرائم منسٹر کی حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمائیت نہیں کر سکتا، کل رات لاکھوں لوگوں نے لاہور جلسے میں آزادی کے خواب کی تعبیر کو حقیقی آزادی ملنے تک نامکمل قرار دیا، ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے انشاللہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 14, 2022