پی ڈی ایم کو اسمبلیاں توڑنے کے فیصلے کو خوش آمدید کہنا چاہئے۔فواد چوہدری

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
توشہ خانے والی گھڑیاں بیچنا عمران خان کا حق تھا۔فواد چوہدری
توشہ خانے والی گھڑیاں بیچنا عمران خان کا حق تھا۔فواد چوہدری

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو عمران خان کے اسمبلیاں توڑنے کے فیصلے کو خوش آمدید کہنا چاہئے، یہ لوگ کورس میں رو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ والے کورس میں دھاڑیں مار مار کے رو رہے ہیں جبکہ پی ڈی ایم حکومت کو چاہئے تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی۔

یہ بھی پڑھیں:

صوبائی اسمبلیاں 17 یا 23 دسمبر کو تحلیل ہو سکتی ہیں، فواد چوہدری

بیان میں سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے ن لیگی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپس بلائیں اور مہم چلائیں۔ تحریکِ انصاف قومی اسمبلی سے اراکین کے استعفوں کی کارروائی مکمل کرے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی 17 یا 23 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر سکتی ہے۔اتحادی حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں۔ پی ٹی آئی بضد ہے کہ معاشی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے عام انتخابات ضروری ہیں۔

سابق وزیر اطلاعات نے 3 روز قبل کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کی،صدر عارف علوی نے بھی حکمرانوں سے مذاکرات کی کوشش کی، لیکن وہ ان کے رویے سے پریشان تھے۔