مشرف سزائے موت: چیف جسٹس سے نامناسب بات منسوب کی گئی۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Will take every possible step to facilitate nation in COVID-19 pandemic: Fawad Chaudhry
Fawad-Chaudhry

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی گفتگو کی وضاحت ضروری ہے جبکہ ان سے مشرف سزائے موت کے حوالے سے نامناسب بات منسوب کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک نیوز شیئر کی جس میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی سزائے موت پر ردِ عمل ظاہر کیا گیا ہے۔

خبرپر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ گفتگو سے تاثر ملتا ہے کہ چیف جسٹس نے مقدمے پر اثر انداز ہونے اور مخصوص فیصلہ حاصل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جبکہ یہ انتہائی نامناسب بات ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت سے سزائے موت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک جوڑنے کے لیے گفتگو وقت کی ضرورت ہے۔ 

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز  وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وقت کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں، ایسے فیصلے جن سے فاصلے بڑھیں، ان کا کیا فائدہ؟

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ایسے فیصلوں سے تقسیم بڑھ سکتی ہے اور قوم اور ادارے تقسیم ہوسکتے ہیں جبکہ میں مسلسل کہہ رہا ہوں کہ گفتگو کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک جوڑنے کے لیے گفتگو وقت کی ضرورت ہے۔ فواد چوہدری

Related Posts