وفاقی حکومت بلوچستان میں 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal Minister Fawad Chaudhry criticized Shahbaz Sharif

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا گیا ہے۔

پیغام میں وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ بلوچستان میں قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا جبکہ بلوچستان عمران خان کے دل کے قریب ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131منصوبے مکمل کرے گی، صوبائی حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف اس سال 180 ارب کا ہے۔ 

قبل ازیں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پی ڈی ایم پر تبصرہ کرتے ہوئے اپوزیشن کے سیاسی رہنماؤں کو آوارہ گردوں کا ٹولہ قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پرآج سے 2 روز قبل اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ابو بچاؤ  ڈرامے کی ناکامی کے بعد آج مسترد شدہ سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ کرنےجارہا ہے۔

مزید پڑھیں: آوارہ گردوں کا ٹولہ آج سوات میں نیا ڈرامہ رچائے گا، فواد چوہدری

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق جعلی اکاؤنٹس کیس میں حکومت کو 33 ارب روپے وصول ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں 3 روز قبل فواد چوہدری نے کہاکہ آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں وصول کی گئی رقم تقریباً 20 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 33 ارب وصول ہوئے،فواد چوہدری

Related Posts