فاطمہ بھٹوکی 6سال بعد گڑھی خدا بخش آمد،اہم اعلانات متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Garhi Khuda Bux
فاطمہ بھٹوکی 6سال بعد گڑھی خدا بخش آمد،اہم اعلانات متوقع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاڑکانہ :پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی پوتی اورمرتضی بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو 6 سال بعد لاڑکانہ پہنچ گئیں۔

بانی پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی کی جانب سے اہم اعلانات بھی متوقع ہیں جس سے سندھ کی سیاست میں بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو فاطمہ بھٹو کی گڑھی خدا بخش آمد پرمقامی عہدیداروں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں :آزادی مارچ: کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجیں گے، سلیکٹڈنظام کونہیں مانتے، بلاول بھٹو

فاطمہ بھٹو نے والد ، دادا اور اپنی پھپھو بینظیر بھٹو و دیگرکے مزارات پر فاتحہ پڑھی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

ذرائع کے مطابق فاطمہ بھٹو پاکستان میں تین دن تک قیام کرینگی جہاں وہ اپنی پارٹی کے دیرینہ کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کرینگی۔

فاطمہ بھٹو کی جانب سے اہم اعلانات بھی متوقع ہیں جس سے سندھ کی سیاست میں بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔

Related Posts