کراچی پولیس نے بن قاسم میں سرکاری زمین پر قبضوں میں ملوث باپ اور بیٹے سمیت 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جن پر لینڈ گریبنگ کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار باپ بیٹا پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزمان پر سرکاری زمین سمیت قبضے کے دیگر مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان قبضہ کی گئی زمین غیر قانونی تعمیرات میں مصروف تھے کہ پولیس نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
ملزمان نے غیر قانونی تعمیرات کے دوران فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو غیر قانونی اسلحے اور ایمونیشن سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف پہلے سے درج مقدمات میں بھی ضابطے کی کارروائی کی جائے گی۔
سرکاری اور دیگر زمینوں پر قبضے کے علاوہ ملزمان بن قاسم میں دیگر جرائم میں بھی ملوث رہے۔ ملزمان کے خلاف فائرنگ اور قبضے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا۔
جن ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں اخلاق عباسی، ذیشان عباسی، نعمان اور قسم گل شامل ہیں۔ ملزمان سے برآمدہ اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی،ٹریفک چالان کی رقوم چوری کرنے کا کیس،کارروائی شروع